ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بودھ گیا بلاسٹ: نورعالم کو ایس ٹی ایف نے گرفتارکیا

بودھ گیا بلاسٹ: نورعالم کو ایس ٹی ایف نے گرفتارکیا

Sat, 24 Feb 2018 12:40:08    S.O. News Service

بودھ گیا23فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کولکاتہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)نے بنگلہ دیش کے پابند شدہ دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین (جے ایم بی)کے دہشت گرد نورعالم کو مرشد آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔نورعالم پر بودھ گیا بلاسٹ میں شامل ہونے کا الزام ہے۔پولیس پکڑے گئے دہشت گرد سے پوچھ تاچھ کر کے اس کے دیگر ساتھیوں کو پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔جانکاری کے مطابق کولکاتہ پولیس کی اسپیشل فورس (ایس ٹی ایف)کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد تنظیم جماعت المجاہدین کا دہشت گرد کو مرشدآباد میں دیکھا گیا ہے۔(ایس ٹی ایف)نے چھاپہ مارکر وہاں سے دہشت گرد نور عالم کو گرفتار کر لیا۔غور طلب ہیکہ بودھ گیا میں دھماکہ کی سازش کو انجام دینے کے الزام میں (ایس ٹی ایف)نے کچھ دن پہلے بھی دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔دونوں ہی دہشت گرد وسفوٹ رکھنے کے بعد بنگال جانے کی فراق میں تھے۔اسپیشل ٹاسک فورس نے اطلاع کی بنیاد پر شیخ پیغمبر اور شیخ ضمیر الاسلام کو گرفتار کیا تھا۔پوچھ تاچھ کے دوران ان دونوں کے پاس سے 50کلو گرام امونیم نائیٹروڈ برآمد کیا تھا۔


Share: